پیپلز لائرز فورم انتخابات ،اسحاق خلیل ایڈوکیٹ صدارت کیلئے امیدوار نامزد
پشاور(نیوزرپورٹر)پیپلزلائرزفورم پشاورنے پشاوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے اسحاق خلیل ایڈوکیٹ کو صدارتی امیدوار نامزد کردیاہے پیپلزلائرزفورم کی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ گلاب شاہ ایڈوکیٹ کے مطابق کمیٹی کااجلاس گذشتہ روز ان کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان مزمل خان ایڈوکیٹ اوراسماعیل خلیل ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی اجلاس میں پشاوربار ایسوسی ایشن کے 25مارچ کو ہونے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کی نامزدگی کے لئے درخواستوں پرغوروخوص کیاگیااورطویل اجلاس کے بعد اسحاق خلیل ایڈوکیٹ کوپشاوربارکے انتخابات کیلئے پیپلز لائرز فورم سے صدارتی امیدوار نامزد کردیاگیا ۔