مٹہ میں ڈاکٹر کے تبادلے کیخلاف کیمسٹوں کا احتجاجی مظاہرہ

مٹہ میں ڈاکٹر کے تبادلے کیخلاف کیمسٹوں کا احتجاجی مظاہرہ

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) مٹہ ہسپتال سے سرجن ڈاکٹرسلطان سکندر کا تبادلہ کمیسٹ برادری مٹہ نے تبادلے کی خلاف ایک گھنٹے تک اپنے دوکا نوں کو بند کرکے مٹہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اگر ذمہ داروں نے ڈاکٹر سکندر کو فوری بحال نہ کیا تو مٹہ بازار کوبند کرنے کیساتھ ساتھ بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگادینگے مٹہ ہسپتال ویران نہیں ہونے دینگے مٹہ ہسپتال اور عوام کیلئے ڈاکٹر سکندر کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کمیسٹ برادری کی احتجاجی مظاہرے سے مٹہ بازار کے صدر حاجی عبدالقیوم کمیسٹ برادری کے صدر ایوب خان اور جنرل سیکرٹری عظمت علی خان کا خطاب مظاہرے میں ڈاکٹر سکندر کے حق میں نعرے تفصیلات کے مطابق مٹہ ہسپتال سے انچارج ڈاکٹر سرجن سلطان سکندر کے مٹہ ہسپتال سے تبادلے کی خلاف کمیسٹ برادری مٹہ نے احتجاج کرتے ہوئے مٹہ چوک میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے مٹہ بازار کے صدر حاجی عبدالقیوم کمیسٹ برداری کے صدر ایوب خان جنرل سیکرٹری عظمت علی خان اور دیگر نے خطاب کی مقررین نے کہا کہ حکومت کو مٹہ ہسپتال کو مذید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے چایئے لیکن حکومت اور دیگر ذمہ داروں نے مٹہ ہسپتال سے ایک اہم ڈاکٹر کو تبدیل کرکے مٹہ کی لاکھوں عوام کو مذید مشکلات میں ڈال دی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر کے مٹہ ہسپتال اور مٹہ کی عوام کیلئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے اعلان کیا کہ اگر ڈاکٹر سکندر کے تبادلے کو فوری طور پر منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ مٹہ بازار کو بند کرنے اور مٹہ چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے سے بھی گریز نہیں کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی اورضلعی حکومتوں اور محکمہ صحت کے ذمہ داروں پر ہوگی دریں اثناء اس پہلے کمیسٹ برادری نے مٹہ بازار میں تمام کمیسٹ دوکانوں کو احتجاجاًصبح نو بجے سے دس بجے تک بند رکھی مظاہرے کی دوران شرکاء نے ڈاکٹر سکندر کے حق میں نعرے لگائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر