جمعیت کی صد سالہ تقریبات میں کارکن شرکت کرینگے ،مولانا جاوید
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی مولاناجاوید نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام ماہ اپریل میں ہونے والے صدسالہ تقریبات میں مالاکنڈڈویژن سے صوبائی امیرمولاناگل نصیب خان کے قیادت میں ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان جمعیت شرکت کریں گے عوام بھی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جمعیت علماء اسلام کے قافلے میں شامل ہوکرطاغوتی طاقتوں کاخاتمہ کیاجائے۔ان خیالات کااظہارمولاناجاوید اورضلعی سیکرٹری اطلاعات لطیف الرحمان تحصیل امیرمولانافضل منان نے گزشتہ روزگٹ کوٹوتھانہ میں ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کامقصدخداکی زمین پرخداکانظام چاہتی ہے اوراسلامی نظام کے قیام کیلئے پرامن جدوجہدکررہی ہے۔کیونکہ جب تک ملک پراسلامی نظام کاقیام نہ ہواس وقت تک ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام صدسالہ تقریبات کی تیاریاں زورشورسے جاری ہے اورملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈسے بھی ہزاروں کے تعدادمیں کارکنان جمعیت شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ صدسالہ تقریبات ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔