ضلع کچہری ،آہنی جنگلوں اور گیٹس پر سٹیل کی چادریں لگانے کاحکم
لاہور(نامہ نگار )دہشت گردی کے خدشات کی وجہ سے ضلع کچہری کے حفاظتی جنگلوں اور گیٹس پر سٹیل کی چادریں لگانے کاحکم دے دیا گیاہے۔یہ احکامات گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے ضلع کچہری کے احاطے کے سکیورٹی انتظامات کے جائزے کے دوران سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کوجاری کئے ۔ سیشن جج لاہور کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے نئے واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
چادریں