کوہاٹ میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار پر پابندی

کوہاٹ میں مچھلیوں کے غیر قانونی شکار پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ میں دریاؤں اور ڈیموں میں تیرنے، مچھلیوں کے غیر قانونی شکار،کشتی رانی اور فوٹوگرافی پر پابندی‘ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ اکمل خان خٹک نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میں واقع دریاؤں اور ڈیموں میں تیرنے، مچھلیوں کے غیر قانونی شکار اور کشتی رانی اور دریاؤں /ڈیموں کے ساتھ فوٹوگرافی/ویڈیو بنانے پرفوری طورپر عرصہ 60دن کے لئے پابند ی عائد کردی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان آج یہاں سرکاری طور پر کیا گیا۔