آپریشن ردالفساد سے دہشتگردی کی کمر ٹوٹ جائے گی ‘احسن اقبال
عبدالحکیم،کبیر والا ( این این آئی ) آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ جائے گی ۔ضرب عضب سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک کمزور ہوا۔آج کا پاکستان ترقی پذیر اور مسلم ممالک میں پانچویں بڑی معاشی قوت ہے اقتصادی راہ داری کے باعث پاکستان خطے کی اہم معاشی طاقت بن رہا ہے سی پیک کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت میں اضافہ اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔ ان خیالا ت اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیرپروفیسر احسن اقبال نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا انہو ں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج اایشیاء میں نمبرون ہے اور دنیامیں ہم اس وقت پانچویں نمبر پر ہیں اب پاکستان کو پھل ملنے کا وقت آرہا ہے او رجب پھل مل رہا ہے ہم اپنی محنت اور ترقی کی وجہ سے فیتے کاٹ رہے ہیں عمران خان کو ہماری ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی اب وزیر اعظم فیتے نہ کاٹیں تو اور کیا کریں 2013ء میں ایسے لگ رہا تھا کہ ہم کسی اجنبی ملک میں رہ رہے ہیں اس وقت پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھی یہ وقت ایک دوسر ے پر تنقید کا نہیں بلکہ ملکی ترقی کی خاطر ہم سب کو متحد د ہونے کی ضرورت ہے ملک کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہو گا انہو ں نے کہا کہ ہمارا ہدف بجلی کو بھی سستا کرنا ہے پچھلے دور میں ایسے پلانٹ بھی تھے کہ بجلی 18روپے تک فی یونٹ تھی جبکہ آج 6.36روپے ہے کوئلہ کے کارخانے بھی مزید لگار ہے ہیں تھر کے علاقے میں بھی کارخانے لگائیں گے بجلی سستی ہو گی تو کسانو ں کو بھی سستی بجلی کی فراہمی کی جائے گی وہ قت دو رنہیں جب پاکستان کے کسان کو دو سے تین روپے فی یونٹ بجلی میسر ہو گی یہ وہ راست ہیں جن کی طرف ہم جانا چاہتے ہیں ۔
احسن اقبال