ڈبلیو ایچ او کا وزراء صحت کی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرنیکا فیصلہ

ڈبلیو ایچ او کا وزراء صحت کی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرنیکا ...

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزراء صحت کی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں منعقد کرنیکا عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کا فیصلہ،اجلاس میں جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقہ سے وزراء صحت اور اعلی سطحی وفد شرکت کریں گے۔اہمیت کے اعتبار سے پاکستان میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی صحت کی عالمی کانفرنس ہو گی جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ کانفرنس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس سلسلے میں پہلا اجلاس گذشتہ روز وزارت صحت میں منعقد ہوا جس میں وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ، پولیس اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس رواں سال اکتوبر میں منعقد ہو گا جس میں دو سو سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر