کلرسیداں،تین افرادکیخلاف بجلی چوری کامقدمہ درج

کلرسیداں،تین افرادکیخلاف بجلی چوری کامقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) تھانہ کلر سیداں پولیس نے لائن سپرنٹنڈنٹ انچارج آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں محمد جاوید ظفر مغل کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تین بجلی صارفین کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں 462 جے الیکٹری سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔لائن سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ڈھو ک مرزیاں داخلی بھلاکھر میں مسمی محمد یونس ولد فصل داد ، ڈھوک بھٹیاں داخلی مک میں محمد تاج ولد پنوں خان اورڈھوک حیات بخش میں صارف محمد حبیب ولد گھیبا خان کے میٹروں کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ متذکرہ صارفین بجلی چوری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر