جہلم،معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے لڑکی کو گاڑی سے باہر پھینک دیا
جہلم (بیورو رپورٹ) معمولی تلخ کلامی پر گاڑی میں سوار جوان لڑکی کو نوجوان نے جی ٹی روڈ پر پھینک دیا ، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کالا چوکی کے علاقہ جادہ چونگی جی ٹی روڈ پر گزشتہ رات منتظر شاہ سکنہ بلا ٹاؤں نامی شخص نے اپنی چچا زاد بہن جو کہ اس کی گاڑی ایکس ایل آئی میں سوار کائنات ولد تنویر حسین سکنہ میانوالی کو سوار تھی کہ اچانک جی ٹی روڈ جادہ کے مقام پر معمولی تلخ کلامی ہونے کی صورت میں گاڑی سے باہر پھینک دیا اس دوران پاس سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار نے اس پر اپنی موٹر سائیکل چڑھا دی جس کے نتیجہ میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی لڑکی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ اے ایس آئی ظفر حقائق بتانے سے گریزاں ان کا کہنا ہیں کہ دونوں آپس میں چچا زاد ہے آج ان کا نکاح ہو جائے گا۔