ای سی او اجلاس کے انعقاد سے بھارت کو دھچکا لگا،شاہد ریاض ستی

ای سی او اجلاس کے انعقاد سے بھارت کو دھچکا لگا،شاہد ریاض ستی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماء ، سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے تیرہویں اجلاس کا پاکستان میں انعقاد پوری قوم کیلئے ایک بڑا اعزاز اور ہماری عظیم کامیابی ہے جس سے بھارت کی ان کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے جو وہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کیلئے کر رہا تھا . قوم اس کامیابی پر پاکستان مسلم لیگ ن کی پوری قیادت بالخصوص وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتی ہے . انہو ں نے یہ بات تحصیل کوٹلی ستیاں کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی . انہو ں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے پاکستان میں منعقدہ اجلاس سے پوری دنیا میں ایک مثبت پیغام گیا ہے جس سے ملک کی تجارت و معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا اور بیرون سرمایہ کاری کے عمل میں بھی تیزی آئیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر