کراچی: بحریہ ٹاؤن میں نصب ’’بڑی سکرین‘‘شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز

کراچی: بحریہ ٹاؤن میں نصب ’’بڑی سکرین‘‘شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی کے کارنیول ایریا میں نصب 60'x30' LEDسکرین نے PSL جنون میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔شہر بھر سے کرکٹ کے دیوانوں کی ایک بڑی تعداد PSL ،خاص طور پر کراچی کنگزکے ہر میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے بحریہ کارنیول کا رخ کررہی ہے۔ کارنیول میں بڑی سکرین کی تنصیب، کراچی کنگز کے سپانسر بحریہ ٹاؤن کی کھیلوں کے ساتھ وابستگی کا اظہار ہے۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں تکمیل کے آخری مراحل میں بحریہ سپورٹس سٹی میں موجود کھیلوں کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات ، ایک صحتمند اور متحرک لائف سٹائل پسند کرنے والے افراد کی اولین ترجیح ہے۔بحریہ ٹاؤن کراچی سپورٹس سٹی ،میں زیرِتعمیر 50000شائقین کی گنجائش ،فلڈ لائٹس، اور جدید ترین سہولیات سے مزین رفیع کرکٹ سٹیڈیم پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہو گا۔بحریہ سپورٹس سٹی میں ماڈل ولاء افتتاح کے بعد اب وزٹرز کے لئے موجود ہے ,جہاں اب آپ بحریہ سپورٹس سٹی کا شاندار لائف سٹائل خود دیکھ سکتے ہیں۔
بڑی سکرین