نیب اور الیکشن کمشن کو مداخلت سے ’’آزاد‘‘کرنا ہوگا:چوہدری سرور

نیب اور الیکشن کمشن کو مداخلت سے ’’آزاد‘‘کرنا ہوگا:چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب اور الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو مداخلت سے ’’آزاد ‘‘کر نا ہوگا ‘قومی اداروں کو ریموٹ کنٹر ول سے چلانے سے تباہی کے سواکچھ نہیں آئیگا ‘کسی کو بھی آئین وقانون سے بالاتر نہیں ہو نا چاہیے اورجو کوئی بھی ملک میں آئین وقانون کی خلاف ورزی کر یں اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے ورنہ ملک مسائل کا شکار رہیگا ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سیکورٹی فورسز کیساتھ ہیں۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بیڈ گورننس ملک اور قوم کیلئے بوجھ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں الیکشن کمیشن اور نیب سمیت تمام قومی ادارے مکمل آزاد اور خود مختار نہیں ہوگا اس وقت تک ملک میں شفاف احتساب کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ۔

چوہدری سرور

مزید : پشاورصفحہ آخر