لکی سیمنٹ کیلئے میپ کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ

لکی سیمنٹ کیلئے میپ کی جانب سے ایکسی لینس ایوارڈ

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) لکی سیمنٹ نے صنعتی زمرے میں آنے والی کارپوریٹ سیکٹر کمپنیوں کے مقابلے میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا ٹاپ عامرایس چنائے کارپوریٹ ایکسلینس ایوارڈ 2016جیت لیا ہے۔واضح رہے کہ اس ایوارڈ کیلئے ملک کی 198مایہ نازکمپنیوں کے درمیان مقابلہ تھا اور اسکریننگ کے متعدد مراحل کے بعد یہ ایوارڈ لکی سیمنٹ کو دیا گیا۔ لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،چیف اسٹریٹجی فنانس اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر محمد فیصل نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے 32ویں سالانہ ایکسلنس ایوارڈ کے موقع پر یہ ایوارڈ وصول کیا۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور کمپنی سیکریٹری بھی موجود تھے۔ میپ کی جانب سے اس ایوارڈ کا آغاز 1982میں کیا گیا تھا،جو ترقی اور انتظامی امورمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ان کی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے ۔لکی سیمنٹ کو صنعتی شعبے میں بہترین کارپوریٹ پریکٹسز اور اعلیٰ انتظامی امور پر عمل کرنے کی بنیاد پریہ ایوارڈ دیا گیاہے۔ میپ ایوارڈ بنیادی طورپر کسی کمپنی کی مینجمنٹ کی جانب سے بہترین کارپوریٹ اینڈ مینجمنٹ پریکٹسز، کارپوریٹ گورننس، کسٹمر اور مارکیٹ فوکس ، ایچ آر اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ کمیونیکیشن، سماجی ذمہ داریوں، رسک مینجمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، سروس ڈیلوری اور سیکیوریٹی کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -