ابرار زیدی قتل کیس ،مدعی مقدمہ کا جزوی بیان ریکارڈ

ابرار زیدی قتل کیس ،مدعی مقدمہ کا جزوی بیان ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے ابرار حسین زیدی کے قتل کیس کی سماعت پر مدعی مقدمہ کا جزوی بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن ابرار زیدی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزم سعید عرف بھرم کو پیش کیا گیا عدالت میں مدعی مقدمہ کا جزوی بیان ریکارڈ کرایا گیا کیس کی سماعت گیارہ مارچ تکلتوی کردی گئی واضح رہے ملزم نے یکم اکتوبر 2009 میں نبی بخش تھانہ کی حدود میں ابرار حسین زیدی کو قتل کیا تھا جبکہ مقدمہ میں مبینہ را ایجنٹ طاہر عرف لمبا اور حیدر گدی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہے.

مزید : پشاورصفحہ آخر