فوجی عدالتو ں پر اے پی سی گہری سازش ہے،انور گجر

فوجی عدالتو ں پر اے پی سی گہری سازش ہے،انور گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ( اطلاعات ) محمد انور گجر ، کراچی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر رزاق باجوہ ماور میر عبدالنبی بروہی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قوم کو کرکٹ میچ میں لگا کر حکمران اور ان کے مفاہمتی قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ۔ نواز شریف اور زرداری کی فوجی عدالتوں پر اے پی سی پری پلاننگ اور گہری سازش ہے ۔ نواز شریف اور زرداری دونوں فوجی عدالتوں سے راہ فرار چاہتے ہیں ۔ جو کام نواز شریف وزیر اعظم بن کر خود نہیں کر سکتے ، وہ کام پس پردہ رہ کر اپنے مفاہمتی بھائی زرداری کو آگے کرکے کرواتے ہیں ۔ نواز شریف ہی زرداری کو آگے کرکے فوجی عدالتوں کے خلاف اے پی سی کروا رہے ہیں ۔ اسی زرداری سے گذشتہ دو سال قبل نواز شریف نے اینٹ سے اینٹ بجا کر راحیل شریف کو دھمکی دے کر کھلا پیغام دیا تھا اور بعد میں نواز شریف نے زرداری کو محفوظ راستہ دے کر ملک سے فرار کروایا اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد فوراً واپس بلوا لیا ۔