کراچی ،ڈی جی رینجرز سندھ کا داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا دورہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طلبہ سمیت سب کو مل کر ملک کے خوش حالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جمعہ کو داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالونوجی کے دورے پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوان کی تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔ طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اور ملک کی ترقی میں سب سے اہم کردار طلبا کا ہیں اس کے ساتھ ساتھ سب نے مل کر اس ملک کی خوش حالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اسے امن کے ساتھ مزید مستحکم کیا جاسکے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز کے دورے کے موقع پر انتظامیہ اور طلبا کی کثیر تعداد میں میجر جنرل محمد سعید کا استقبال کیا جبکہ وائس چانسلر نے ان سے ملاقات میں یونیورسٹی کے بارے میں بتایا اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔