نئی آٹو پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں :غلام مرتضیٰ جتوئی
کراچی (اکنامک رپورٹر)وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے کہاہے کہ نئی آٹو پالیسی کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ کئی بین الاقوامی کار ساز کمپنیز پاکستان میں اپنے پلانٹ لگا رہی ہیں ۔جمعہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان آٹو شو 2017 کی افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ سی پیک کے تحت نو اکنامک زونز قائم کئے جائینگے جن میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیز کو ڈیوٹی فری اور 10سال ٹیکس فری کی مراعات دی جائینگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی کے باعث کئی بین الاقوامی بڑے آٹو مینوفیکچرز پاکستان میں اپنے پلانٹ لگا رہے ہیں ۔ غلام مرتضی جتوئی نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل پارک تیار ہوچکا ہے کی جبکہ بن قاسم انڈسٹریل پارک پر کام جاری ہے ۔ پاکستان سٹیل مل وزارت صنعت و پیداوار کو 15سو ایکٹر زمین دے گی جس سے سی پیک کے تحت ایک اور انڈسٹریل پارک قائم کیا جائیگا ۔