غیر معیاری اشیا رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،فضل عباس میکن

غیر معیاری اشیا رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،فضل عباس میکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس کیو سی اے کا مقصد ملک میں معیاری کلچر تخلیق کرنا اورمعیار کو بہتر کرنا ہے ۔ پاکستان کی حکومت نے غیر قانونی مینوفیکچررز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور غیر معیاری سامان کی خریداری کی حوصلہ شکنی.کی جائے گی۔ اپنے دورہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) ) لیب کمپلیکس کے دورے کے دوران وفاقی سیکریٹری سائنس اور ٹیکنالوجی جناب فضل عباس نے کہا انہوں کہا ملک میں معیار ی مصنوعات بنانے والوں کی حوصلہ افزائی اور صارفین کے درمیان شعور کو بہتر بنانے چاہیے، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی آگاہی مہم بہت جلد ملک کے دور دراز علاقوں تک پھلایا جائے گا۔ معیار اور معیاری مصنوعات کے استعمال کے لئے میڈیا مہم شروع کی جائے گی ۔ اور غیر معیارای اشیا کے خریداری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی غیر معیاری اشیا پر سمجھوتہ نہیں کر یگی اور صارفین کے درمیان شعور کو یقینی بنایا جائے گا. وفاقی سیکرٹری نے کہاکہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ہم صنعتوں میں معیارات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ PSQCA کی خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ صنعتی معیارات اور جانچ سہولیات میں بہتر کارکردگی ہے انہوں کہا کہ ملک کی معیشت کے مفاد میں معیار کے نظام کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ایک مثر نگرانی کا نظام بنایا جائے. ڈائریکٹر جنرل PSQCA محمد خالد صدیق نے وفاقی سیکرٹری کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد وفاقی سیکرٹری نے پارک میں ایک پودا لگایا اور موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انجینئر محمد خالد صدیق وفاقی سیکرٹری نے سیکرٹری کو PSQCA کے مختلف امور پر جامع بریفنگ میں انہوں نے PSQCA کامیابیوں اور دیگر متعلقہ مسائل پر روشنی ڈالی. وفاقی سیکرٹری نے PSQCA کے کام اور کارکردگی میں گہری دلچسپی دکھائی اور ادارے کے کام کو سراہا۔