پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، چیئرمین نجم سیٹھی بھی ہمراہ

پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، چیئرمین نجم سیٹھی ...
پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، چیئرمین نجم سیٹھی بھی ہمراہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے پشاور زلمی کی ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کو ہرا کر پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم کے کھلاڑی غیر ملکی پرواز ای کے 624کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی اور وقار یونس بھی اسی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے ۔

شاہد آفریدی فائنل سے باہر ہو گئے کیونکہ ۔۔انہتائی تشویشناک خبر آگئی 

فائنل کھیلنے کیلئے لاہور پہنچنے والے پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں محمداصغر،کامران اکمل ،محمدحفیظ،وہاب ریاض اورحسن علی ، افتخار احمد اور پشاور زلمی ٹیم کے مالک جاوید آفریدی شامل ہیں ۔
پی ایس ایل کافائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاورزلمی کے درمیان 5مارچ کے روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کل کھیلاجائےگاجبکہ کمنٹیٹررمیزراجا بھی دبئی سےلاہورپہنچ گئے۔