پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر
پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فائنل سے پہلے پشاورزلمی کوبڑادھچکا ، پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر ہو گئے ۔ 

جیو نیوز کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل ٹو کے فیصلہ کن میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ میں کیرین پولارڈ کا کیچ پکڑتے ہوئے شاہد آفرید زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں انکے دائیں ہاتھ پر 12ٹانکے لگے ۔ انجری کے باعث وہ لاہور میں ہونے والا فائنل میچ کھیلنے سے محروم ہو گئے ہیں ۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے ، چیئرمین نجم سیٹھی بھی ہمراہ

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفرید ی نے کہا کہ انجری کے باعث فائنل نہٰں کھیل سکتا کیونکہ ڈاکٹروں نے 10روز کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔” لاہور میںپی ایس ایل کا فائنل کھیلنا میری خواہش تھی “۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پی ایس ایل بہت بڑا چیلنج تھا، امید ہے میری پرفارمنس سے شائقین نے انجوائے کیا ہوگا۔شاہد آفریدی مزید کہا کہ اس بار کا پی ایس ایل گزشتہ سے بہت بہتر تھا۔

مزید :

T20 World Cup -اہم خبریں -