قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی تیاریاں عروج پر ، پانچوں کپتانوں کے پوسٹر بھی لگ گئے

قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی تیاریاں عروج پر ، پانچوں کپتانوں کے پوسٹر بھی ...
قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی تیاریاں عروج پر ، پانچوں کپتانوں کے پوسٹر بھی لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں شامل پانچوں ٹیموں کے کپتانوں کے بڑے بڑے پوسٹر بھی لگا دیے گئے ہیں ۔

جیو نیوز کے مطابق انتظامیہ نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے حوالے سے ٹورنامنٹ میں شامل پانچوں ٹیمو ں کے کپتانوں کے دیو ہیکل پوسٹر آویزاں کر دیے گئے ہیں جنہوں نے سٹیڈیم کی فضاﺅں میں مزید رنگ بھر دیے ہیں۔

کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم ترین کھلاڑی فائنل سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹیڈ یم میں پہلا پوسٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کا ہے جبکہ دوسرا پوسٹر اسلام آباد ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز کے کپتان ہیںکمار سنگاکارا کا پوسٹر بھی موجود ہے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان ڈرین سمی کا پوسٹر بھی لگا یا گیا ہے اور آخر میں لاہور قلندرکے کپتان برینڈن میکلم کا پوسٹر آویزاں کیا گیا ہے ۔