شاہد آفریدی زخمی،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی

شاہد آفریدی زخمی،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ...
شاہد آفریدی زخمی،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی شاہد آفریدی کی زخمی ہونے کے باعث لاہور میں فائنل کھیلنے کی خواہش اب پوری نہیں ہوسکے گی۔

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی زخمی ہونے کے باعث فائنل سے باہر

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پی ایس ایل کے تیسرے پلے آف میچ کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ کی تیز رفتار گیند لگنے سے جہاں شاہد آفریدی زخمی ہوگئے ہیں وہیں پر ان کی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں اپنے ہوم گراﺅنڈ اور ہوم کراﺅڈ کے سامنے کھیلنے کی خواہش بھی چکنا چور ہوگئی ہے۔آفرید ی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اپنا الوداعی میچ پی سی بی ہیڈکوارٹر میں کھیلوں مگر بدقسمتی سے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے باعث اب وہ فائنل کھیلنے سے محروم ہوگئے ہیں۔

’’پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری تھا کہ ایک نوجوان دوڑتا ہوا گراونڈ میں آیا اور ڈیرین سیمی کے ساتھ۔۔۔‘‘ ایسا کام ہوگیا کہ ڈیرین سیمی نے بھی کبھی سوچا نہ ہوگا

شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلوں مگر ڈاکٹرز نے مجھے 10 دن آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے فائنل نہیں کھیل سکوں گا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے جس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

کامران اکمل کا اعزاز ،پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں سینچری جڑنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

مزید :

T20 World Cup -