شبقدر میں فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما جاں بحق ، بھتیجا زخمی

شبقدر میں فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما جاں بحق ، بھتیجا زخمی
شبقدر میں فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما جاں بحق ، بھتیجا زخمی

  

شبقدر (ڈیلی پاکستان آن لائن )چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے حاجی زئی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے رہنما محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ جاں بحق اور انکا بھتیجا زخمی ہو گیا ۔قانون دان تھے 

ڈی ایچ کیا شبقدر منتقل کر دیا گیا

نیو نیوز کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے حاجی زئی کے قریب قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما محمد جان گیگیانی ایڈوکیٹ اور انکے بھتیجے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ انکا بھتیجا شدید زخمی ہے تاہم مقتول کی لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

شاہد آفریدی  فائنل سے باہرہو گئے کیونکہ۔۔۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے جن کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : چارسدہ /اہم خبریں