ٹرمپ کابینہ کے وزیر کی دفتر آمد کا شاہانہ انداز بینڈ کی دھن میں گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچے
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ٹرمپ کابینہ کے امریکی وزیر داخلہ کا دفتر آنے کا انداز ہی جدا اور نرالا تھا۔ ریان زنک کاﺅ بوائے کے سٹائل میں گھوڑے پر سوار ہو کر دفتر پہنچے تو سب حیرت زدہ ہوگئے۔ ان کی آمد پر روایتی کاﺅ بوائے بینڈ بھی بجایا گیا۔ دفتر کے سٹاف نے کاﺅ بوائے گیت بھی گائے لوگوں نے ان کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنوائیں عوام اور سٹاف کو ان کا جدا اور نیا سٹائل پسند آیا۔