سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دادا بن گئے‘ علی حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دادا بن گئے‘ علی حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دادا بن گئے‘ علی حیدر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  

ملتان (آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے گھر ایک نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے، علی حیدر گیلانی ایک اور صاحبزادے کے باپ بن گئے ہیں، علی حیدر گیلانی کو رہائی کے بعد ایک اور بڑی خوشی مل گئی ہے، لاہور کے ایک نجی ہسپتال میںان کے صاحبزادے کی ولادت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں، دوسری طرف چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے علی حیدرگیلانی کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

ملتان -