فائنل دیکھنے سٹیڈیم جاﺅنگی، پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں: صبا پاشا
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر گلوکارہ صبا پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے سٹیڈیم جاﺅں گی۔ ٹکٹ خرید لئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قذافی سٹیڈیم میچ دیکھنے جارہی ہوں۔ اس وقت ہم سب کو مل کر پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنا اور بیرونی دنیا کو بھرپور پیغام دینا ہے۔ کرکٹ ہمیں نہ صرف متحد رکھتی ہے بلکہ اس کے ذریعے پاکستان کا خوش کن تاثر پوری دنیا میں جاتا ہے۔
ماڈل لائبہ علی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہونے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کو پاکستان لاکر بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں اس حوالے سے خاصا جوش پایا جاتا ہے۔ نمایاں غیر ملکی کرکٹرز آجاتے تو لیگ کا رنگ دوبالا ہوجاتا۔