لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف شہری کے مبینہ اغوا اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع

لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف شہری کے مبینہ اغوا اور تشدد کے الزامات کی ...
لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف شہری کے مبینہ اغوا اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات شروع

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف شہری عبداللطیف کے مبینہ اغوا اور تشدد پر فیصل آباد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ وزیراعظم کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لینے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔ عبداللطیف نے ایم پی اے طاہر جمیل کیخلاف اغوا‘ تشدد کی درخواست دی ہے۔ درخواست گزار عبداللطیف نے اپنا بیان ریکارڈ کر دیا ہے جس میں عبداللطیف کا کہنا ہے کہ مکان فروخت کرنے سے انکار پر مجھے اغوا کرکے تشدد کیا گیا۔

مزید : فیصل آباد