سعودی عرب کے باشندوں کے 10 مشہور کھانے

سعودی عرب کے باشندوں کے 10 مشہور کھانے
سعودی عرب کے باشندوں کے 10 مشہور کھانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب کے باشندوں کے دسترخوان عموما ہر علاقے کے رواج اور عوامی ورثے کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں اور امتیازی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ان میں 10 کھانے ایسے ہیں جو پورے سعودی خطے اور عرب دنیا میں مقبول ہیں ۔

المفطح : یہ پکوان گوشت ، چاول اور بہت کئی مسالوں مثلا دارچینی ، لونگ ، چھوٹی الائچی ، کالی مرچ ، زعفران اور تھوڑے سے لہسن پر مشتمل ہوتا ہے۔

پکوان میں ابلی ہوئی میکرونی کا اضافہ کرنے کے بعد اسے ابلے ہوئے انڈے سے سجایا جاتا ہے۔

الکبستہ(پلائو) یہ سعودی عرب کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ہے جس کو سعودیوں کے دسترخوانوں پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔

سلیق : یہ حجاز اور طائف کے علاقوں کا مشہور اور اہم ترین پکوان ہے۔ یہ دنبے یا مرغی کے گوشت کے ساتھ چاولوں کا کبستہ (پلائو) ہوتا ہے ۔

مشبوس السمک :یہ سعودی عرب اور خلیج کے بہترین پکوانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں چاول اور مچھلی کے علاوہ مسالوں کا مرکب استعمال کیا جاتا ہے جن میں دارچینی ، کالی مرچ اور زعفران شامل ہے۔

الحنیذ :یہ جزیرہ نما عرب کے اکثر علاقوں مثلا یمن اور عسیر وغیرہ میں مشہور پکوان ہے۔ یہ چاول یا لال مکئی کی روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

المطازیز یہ :سعودی عرب بالخصوص نجد کے علاقے کا ایک عوامی پکوان ہے جو آٹے کی روٹی اور گوشت پر مشتمل ہوتا ہے۔

الجریش: یہ سعودی عرب، اردن اور فلسطین میں مشہور پکوان ہے۔ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں بہت زیادہ معروف ہے۔

القرصان :یہ بھی سعودی عرب میں نجد کے علاقے کا ایک مقبول عوامی پکوان ہے۔ اس میں پسے ہوئے گندم کو پانی اور نمک کے ساتھ گوندھ کر پہلے نرم آٹا تیار کیا جاتا ہے اور پھر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔اس کے بعد اسے بڑے پیڑوں کی شکل میں ایک بڑے توے پر تیز آنچ کے ساتھ پکایا جاتا ہے یہاں تک کہ دونوں طرف سے اچھی طرح لال ہو جائے۔

الکلیجا: یہ سعودی عرب میں قصیم اور حائل کے علاقوں میں مشہور عوامی پکوان ہے۔ اس میں گندم کو کھجور کے شیرے کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد الائچی اور زعفران کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ الکلیجا کو مختلف شکلوں میں کاٹا جاتا ہے۔

الحنینی :یہ سعودی عرب میں نجد کے علاقے میں مشہور ہے اور زیادہ تر رمضان میں افطار کے وقت پیش کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں آٹا، مکھن، کھجور، الائچی اور زعفران کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -