’سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ سے انتقام لینے کیلئے گاڑی نکالی اور۔۔۔ ‘پھر ایساکام ہوگیا کہ اپنے آپ کو ہی زوردار جھٹکا لگ گیا

’سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ سے انتقام لینے کیلئے گاڑی نکالی اور۔۔۔ ‘پھر ...
’سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ سے انتقام لینے کیلئے گاڑی نکالی اور۔۔۔ ‘پھر ایساکام ہوگیا کہ اپنے آپ کو ہی زوردار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریا ض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی حکام نے ایک خاتون کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے گئے 80 ہزار ڈالر جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس واپس لے یہ جرمانے سعودی خاتون کے سابق شوہر کو منتقل کر دیے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق طلاق ہونے کے بعد اس شخص نے بدلہ لینے کے لیے سابقہ بیوی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی لی اور جدہ میں ٹریفک قوانین کی 375 بار خلاف ورزی کی۔اپنی بیوی کی جانب سے طلاق لینے کے لیے درخواست دائر کیے جانے کے فوری بعد اس نے یہ کام کیا۔خاتون کو جب جرمانے کی مد میں ایک بڑی رقم ادا کرنے کا نوٹس ملا تو حیران رہ گئیں کیونکہ انہوں نے گاڑی چلائی تک نہیں تھی۔اس پر خاتون نے متعلقہ حکام کو صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جرمانہ اس کے سابق شوہر کو منتقل کر دیں۔

دبئی ائیرپورٹ پر بے قاعدہ ہیئت اور حد سے زیادہ بھرے سفری بیگ قبول نہیں کئے جائیں گے، نئے قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ

مزید :

عرب دنیا -