چین کا وہ علاقہ جس کے پورے گاﺅں نے ہی طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی

چین کا وہ علاقہ جس کے پورے گاﺅں نے ہی طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، وجہ ایسی کہ آپ ...
چین کا وہ علاقہ جس کے پورے گاﺅں نے ہی طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرقی چین کے ایک گاوں میں حکومت کی جانب سے جبراً بے دخل کیے جانے پر زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے لیے 160 جوڑوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

’سعودی شوہر نے اپنی اہلیہ سے انتقام لینے کیلئے گاڑی نکالی اور۔۔۔ ‘پھر ایساکام ہوگیا کہ اپنے آپ کو ہی زوردار جھٹکا لگ گیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کے جانگسو صوبے میں ایک ہائی ٹیک ڈیویلپمنٹ زون بنایا جانا ہے اور یہ گاوں اس کے دائرے میں آتا ہے۔یہاں کے لوگوں کو لگا کہ اگر وہ طلاق لے کر اکیلے شخص کے طور پر دعوی کرتے ہیں تو انہیں ایک اور گھر مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ انہیں کم از کم 19 ہزار ڈالر کا اضافی معاوضہ بھی ملے گا۔گاوں والوں کا کہنا ہے کہ ایک خاندان کو معاوضے میں 220 مربع میٹر کا گھر ملے گا، جبکہ طلاق کے بعد باہر جانے والے شخص کو 70 مربع میٹر کا اضافی گھر اور معاوضہ ملے گا۔کچھ جوڑے تو 80 سال سے بھی زیادہ عمر کے ہیں اور سب سے زیادہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگے بھی ساتھ رہنے کی منصوبہ بندی رکھی ہے۔