راحیل شریف کے خلاف غلط خبر پر نجی ٹی وی چینل کے مالک اور دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

راحیل شریف کے خلاف غلط خبر پر نجی ٹی وی چینل کے مالک اور دیگر پر مقدمہ درج ...
راحیل شریف کے خلاف غلط خبر پر نجی ٹی وی چینل کے مالک اور دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور انور علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل ریف کے خلاف نجی ٹی وی پر غلط خبر شائع کرنے پر چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شعیب کی جانب سے 22A کے تحت دائر درخواست کو منظور کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کے مالک اور دیگر پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ، پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج زرداری ہاﺅس میں ہو گی

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق فاضل عدالت نے 22A کے تحت دائر درخواست کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ نجی ٹی وی کے مذکورہ اینکرز نے 25 جنوری 2017ءکو ٹی وی پر غلط خبر شائع کی کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اراضی کی اپنے نام پر غلط الاٹمنٹ کی ہے جس سے ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی حالانکہ انہیں قانون طریقے سے زمین الاٹ ہوئی تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او گلبرگ پشاور کو ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

مزید :

پشاور -