لاہور: 5دہشتگردوں کے داخلے کی رپورٹ

لاہور: 5دہشتگردوں کے داخلے کی رپورٹ
لاہور: 5دہشتگردوں کے داخلے کی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں ایک کالعدم مذہبی تنظیم کے 5 دہشتگردوں کے داخلے کی ایک خفیہ رپورٹ پر لاہور پولیس کو آج اور کل اہم مقامات کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہشتگردوں کی عمریں 17 سے 22 سال تک بتائی گئی ہیں۔

پاک فوج میری فوج ، آج بھی فخرکرتا ہوں،نقل وحرکت محدود نہ کرنے پر واپس آوں گا:پرویز مشرف

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ کی طرف سے آئی جی پولیس کو سکیورٹی فول پروف بنانے کا کہا گیا ہے، ان کاطلاعات کے بعد لاہور میں اہم مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے، ادھر سیکرٹری داخلہ پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے وزارت داخلہ کے انکشاف پر لاہور میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں جاری دہشتگردی کی لہر میں تیزی کے بعد لاہور میں بدستور خود کش حملوں کا خدشہ موجود ہے۔

وزارت داخلہ کے حکم پر آج اور کل صوبے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ لاہور میں اہم مقامات سمیت قذافی سٹیڈیم کے اطراف 3 کلومیٹ علاوہ پر پاک فوج رینجرز، سی ٹی ڈی، خفیہ ایجنسیز کے علاقہ پولیس کے جوان اور کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -