خیبرپختونخواہ اور بلوچستان سے لاہور آنے والے کرکٹ شائقین کیلئے پشتو بولنے والے جوانوں پر مشتمل خصوصی دستہ تیار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور آنے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس میں پشتو بولنے والے جوانوں پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کر لیا ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
پنجاب حکومت نے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے پلے آف میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اس کا اعلان کیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پہلے تو فالوورز کو ایک اہم اعلان کی جانب اشارہ دیا گیا کہ ”پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ ختم ہونے کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے ایک اہم اعلان کرنے جا رہے ہیں۔“
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
اس کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ پیغام جاری کیا گیا کہ ”وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے شائقین کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس میں پشتو بولنے والے جوانوں پر مشتمل خصوصی دستے کو قذافی سٹیڈیم تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔ جی آیاں نوں!“
Dear cricket fans, we have a special announcement for you ... to be made right after the end of this match... stay tuned :) #PslFinalLahore
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) March 3, 2017
@CMShehbaz has ordered deployment of a contingent of Pashtu speaking officers of Punjab Police at Qaddafi stadium to facilitate .....
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) March 3, 2017
... to facilitate Peshawar Zalmi & Quetta Gladiators fans coming from KPK, Baluchistan, and other parts of the country ... Jee Ayaan Nu! :)
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) March 3, 2017