کتے کو زخمی کرنے والے تھانیدار پر تشدد، گولی ماردی

کتے کو زخمی کرنے والے تھانیدار پر تشدد، گولی ماردی
کتے کو زخمی کرنے والے تھانیدار پر تشدد، گولی ماردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) اشتہاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کرنے والے تھانیدار نے فائرنگ کرکے کتے کو زخمی کردیا مالک نے بدلہ لینے کے لئے اے ایس آئی کے پیٹ میں گولی ماردی جبکہ اہل علاقہ نے تشدد کیا۔

تھانہ صدر کا اے ایس آئی مشتاق سادہ لباس میں مقدمہ نمبر 359/16 کے اشتہاریمجرم محمد اجمل کی ریکی کرنے سکندری نالے کے قریب 5 مرلہ سکیم گیا جہاں اسے اشتہاری اجمل نظر آگیا اس نے اشتہاری کو پکڑنے کیلئے دوڑ لگادی اس دوران وہاں موجود کتے نے بھاگتے ہوئے تھانیدار پر حملہ کی کوش کی جس پر تھانیدار نے کتے کو گولی مار کر زخمی کردیا، کتے کا مالک اور علاقے کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے انہوں نے تھانیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے پیٹ میں گولی ماردی جس سے تھانیدار شدید زخمی ہوگیا۔

پی ایس ایل فائنل ،فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ دیگر انتظامات بھی شاندار ہوں گے،فائنل میچ قومی ایونٹ ہے ،ہر صورت کامیاب اور یادگار بنائیں گے :شہباز شریف

ا طلاع ملنے پر تھانہ صدر کی موبائل موقع پر پہنچی تو مشتعل افراد نے دیگر اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فائرنگ وتشدد میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن جواد طارق نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے تھانیدار مشتاق کو خون کی بوتل دی۔

مزید :

ملتان -