سعودی بادشاہ کی دوخواتین کیساتھ تیسری سیلفی بھی سامنے آگئی، یہ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

سعودی بادشاہ کی دوخواتین کیساتھ تیسری سیلفی بھی سامنے آگئی، یہ کون ہیں؟ آپ ...
سعودی بادشاہ کی دوخواتین کیساتھ تیسری سیلفی بھی سامنے آگئی، یہ کون ہیں؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موجود سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی ایک نئی سیلفی تصویر سامنے آئی ہے جس میں انڈونیشیا کے صدر کے علاوہ دو خواتین بھی نظر آ رہی ہیں۔ ان میں ایک انڈونیشیا کی وزیر ثقافت اور دوسری ان کی والدہ میگاوتی ہیں جو ماضی میں ملک کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کے مطابق حالیہ تصویر شاہ سلمان کے ایشیا کے 7 ممالک کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی تیسری سیلفی ہے۔ سعودی فرماں روا نے اپنے دورے کا آغاز ملائیشیا سے کیا تھا اور اب دوسرے نمبر پر وہ انڈونیشیا کی سرزمین پر موجود ہیں۔

چین کا وہ علاقہ جس کے پورے گاﺅں نے ہی طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی انتہاءنہیں رہے گی
اس سے قبل پہلی سیلفی ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب نے اس وقت لی تھی جب وہ خادم حرمین شریفین کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔دوسرے موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے فیس بک پر اپنے ذاتی اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس وڈیو کلپ کو 5 کروڑ سے مرتبہ دیکھا گیا جس میں شاہ سلمان کھانے کی میز پر انڈونیشی عوام کے نام پیغام دے رہے ہیں۔اگرچہ انڈونیشی وزیر ثقافت کی جانب سے لی جانے والی سیلفی تصویر ابھی تک "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو موصول نہیں ہوئی ہے تاہم دیگر فوٹوگرافروں کے کیمروں نے خاتون وزیر ثقافت کی اپنی سرزمین پر موجود بڑی شخصیت کے ساتھ سیلفی لینے کے عمل کو محفوظ کر لیا۔

مزید :

عرب دنیا -