فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے: سرفراز احمد

فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے: سرفراز احمد
فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے: سرفراز احمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ فائنل کے روز بہترین کھیل پیش کر کے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچی ہے اور فائنل سے قبل ہمیں پریکٹس کیلئے ایک دن ملا ہے جسے بہترین طریقے سے استعمال کریں گے اور انشاءللہ فائنل کے روز بھی اچھا کھیل پیش کرکے ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی اور لاہور کا موسم ایک جیسا ہی ہے اورکنڈیشنز بھی ایک ہی طرح کی ہیں، اس لئے ہماری ٹیم کو یہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ ہمارے لئے کرکٹ بہت اہم ہے اور کرکٹ پاکستان کی جان ہے اس لئے میں زندہ دلان لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم ضرور آئیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو بھرپور انجوائے کریں۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ویوین رچرڈز اور جولین فاﺅنٹین بھی فائنل میچ کیلئے لاہور آرہے ہیں، فاﺅنٹین پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ رہ چکے ہیں تو وہ بالکل آرہے ہیں جبکہ رچرڈزکی موجودگی سے کھلاڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے جس سے پوری ٹیم کا فائدہ ہو گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں شامل وہ غیر ملکی کھلاڑی جو نہیں آ رہے ان کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے جو آج شام تک لاہور پہنچ جائیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایک اچھی ٹیم کو میدان میں اتاریں تاکہ فائنل معرکہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام کر سکیں۔

مزید : T20