کوئٹہ کے علاقے کاہان ،چوٹ کیمپ میں سرچ آپریشن اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے:آئی ایس پی آر

کوئٹہ کے علاقے کاہان ،چوٹ کیمپ میں سرچ آپریشن اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ملک ...
کوئٹہ کے علاقے کاہان ،چوٹ کیمپ میں سرچ آپریشن اسلحہ و گولہ بارود برآمد، ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے:آئی ایس پی آر

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان میں کاہان اور چوٹ کیمپ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے مشین گنیں،بندوقیں،گولیا ں اور 24 دستی بم برآمد کرلئے ہیں پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے(آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔

ڈسکہ : پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا ہے کہ دوران تلاشی دہشتگردوں کے کیمپ سے 12.7 ایم ایم گن کے 13 راﺅنڈز ،4 ہزار 900 گولیاں اور 24 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔کاروائی کے دوران تمام اسلحہ و گولہ برآمد فورسز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید : کوئٹہ