پی ایس ایل فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دوبارہ شروع
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ قذافی سٹیڈیم میں دیکھنے والے شائقین کرکٹ کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ سے متعلق شائقین میں خوب جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور ٹکٹوں کے حصول کی خاطر شائقین ہر حد پار کر جانے کو بھی تیار ہیں۔
ٹکٹوں کی ہاتھوں ہاتھ فروخت کے باعث متعدد شائقین میگا ایونٹ کے فائنل میچ کی ٹکٹ حاصل کرنے سے محروم ہیں تاہم اب پی سی بی نے ایسے ہی شائقین کیلئے دوبارہ ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ عوام کے پرزور مطالبے پر کارپوریٹ اداروں کو دی جانے والی ٹکٹوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے اور 8,000 اور 12,000 روپے والی مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔
On great public demand we have stopped corporate sales & put up more tickets for online sale @Rs 12000/Rs8000/ at https://t.co/7Mm21I3MTQ
— Najam Sethi (@najamsethi) March 3, 2017