پی آئی اے کی پرواز سکردو جانے والے مسافروں کا سامان اسلام آباد چھوڑ آئی

پی آئی اے کی پرواز سکردو جانے والے مسافروں کا سامان اسلام آباد چھوڑ آئی
پی آئی اے کی پرواز سکردو جانے والے مسافروں کا سامان اسلام آباد چھوڑ آئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سکردو (آئی این پی)باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے نے نیا کھیل شروع کر دیا ،سامان اسلام آباد میں جبکہ مسافر سکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق PIAحکام سکردو کے فضائی مسافروں کو تنگ کرنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ تراش لیتے ہیں۔

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ،دبئی جانے والی قومی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار،مسافروں کی ہنگامہ آرائی

ماضی میں صاف موسم کے باوجود فلائٹس منسوخ کر کے مسافروں کو اذیت سے دوچار کر تے تھے تو اب انہوں نے مسافروں کو تنگ کرنے کا نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے جس کے تحت اب فضائی مسافر اسلام آباد سے سکردو پہنچ جاتے ہیں جبکہ ان کا سامان اسلام آباد میں ہی روک دیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں مقدس مقامات کی زیارات کرنے والے زائر گھر پہنچ گئے لیکن ان کا ذاتی سامان اور تبرکات پیچھے رہ گئے جس کی وجہ سے مبارک بادی کیلئے آنے والے مہمانوں کے سامنے زائرخبل ہو رہے ہیں۔

مزید : سکردو