تنگی ڈیم کے افتتاح سے کالاباغ ڈیم بننے کی راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی: آبی ماہرین

تنگی ڈیم کے افتتاح سے کالاباغ ڈیم بننے کی راہ میں رکاوٹ دور ہوگئی: آبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے تنگی ڈیم کا افتتاح کردیا، اس ڈیم کے نہ بننے کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کی عدم موجودگی میں بھی جب دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب آتا تھا تو نوشہرہ ڈوب جاتا تھا، اس ڈیم کے بننے سے سب سے پہلے نوشہرہ ڈوبنے سے بچ جائے گا اور آبی ماہرین کالاباغ ڈیم کے حق میں ٹھوس دلائل کے ساتھ بات کرسکیں گے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے یہ واویلا کیا جاتا ہے کے کالا باغ ڈیم بننے سے نوشہرہ ڈوب جائیگا حالانکہ تنگی ڈیم بننے سے نوشہرہ ڈوبنے سے بچ جائیگا، اب کالا باغ ڈیم کے راستے کی رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔سابق صدرپرویز مشرف نے بھی بار بار کہا تھا کہ یہ بننا چاہیے۔

مزید :

لاہور -