پی آئی اے انتظامیہ نے پریمئیر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ واپس بھجوا دیا

پی آئی اے انتظامیہ نے پریمئیر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ ...
پی آئی اے انتظامیہ نے پریمئیر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ واپس بھجوا دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی آئی اے انتظامیہ بھی پریمئیر سروس کے نقصانات سے بیزار ہو گئی ، سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ واپس بھجوا دیا ۔

دنیانیوز کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے پریمئیر سروس کیلئے سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ ایئر بس 330واپس بھجوا دیا۔ انتظامیہ6ماہ کے عرصے کے دوران اس طیارے کی لیز کی مد میں سری لنکن حکام کو 1کروڑ 90لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کر چکا ہے جبکہ اعدادو شمار میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ایئر بس 330کی اڑان کے ہر گھنٹے کا خرچہ 8ہزار ڈالر سے زائد تھا ۔

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ۔۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لندن جانے والے طیاروں میں سیٹ اور لوڈ پلان بھی پلان کے مطابق کام نہیں کر رہا ۔

اگست 2016ءمیں پی آئی اے نے سری لنکا سے اے 330ماڈل کے تین طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے تھے جنہیں پریمئیر سروس کے تحت اسلام آباد سے لندن کیلئے چلایا جانا تھا ۔

مزید : کراچی