بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی شاہانہ شادی، 30 ہزار مہمان

بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی شاہانہ شادی، 30 ہزار مہمان
بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی شاہانہ شادی، 30 ہزار مہمان

  

اورنگ آباد(ویب ڈیسک) سیاسی جلسہ نہ احتجاجی ریلی، بھارتی سیاستدان راﺅصاحب دانیوکے لاڈلے بیٹے کی شادی میں 30 ہزار مہمانوں نے شرکت کی، کروڑوں کے اخراجات کیے گئے ، شاہانہ شادی میں کھا نے بھی 40قسم کے بنائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیاستدان کے بیٹے بی جے پی کے ایم ایل اے سنتوش کی شادی بھارتی شہر اورنگ آباد میں ہوئی اس شاہی شادی کے لیے پولیس کی نگرانی میں 6ایکڑ علاقے میں عالیشان ہال سجایا گیا، سجاوٹ کے لیے خصوصی طور پر راجستھان کے ماہرکاریگر بلوائے گئے۔شاہی دسترخوان پر40قسم کے کھانے سجے ،جبکہ میٹھے کیلئے 5سے 6سویٹ ڈشیں بنائی گئیں اور 30 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس