چیئرمین نادراکی عدالت کوبائیو میٹرک سسٹم میں منتقل کرنے کی یقین دہانی

چیئرمین نادراکی عدالت کوبائیو میٹرک سسٹم میں منتقل کرنے کی یقین دہانی
چیئرمین نادراکی عدالت کوبائیو میٹرک سسٹم میں منتقل کرنے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نادرا کے خلاف توہین عدالت کیس میں عدالت نے پلاننگ ڈویڑن کے نمائندے کو طلب کرلیا،معاملے کی سماعت 6مارچ تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین نادرا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بائیو میٹرک کے لیے جو بھی ٹیکنیکل سامان ضروری ہے وہ مہیا کریں گے ،پورے اسلام آباد کو بائیو میٹرک سسٹم میں منتقل کریں گے ،عدالت کی جانب سے جو بھی فیصلہ جاری کیا گیا اس پر عمل در آمد کریں گے ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیئرمین نادرا کی معافی پروارنٹ گرفتاری واپس لے لئے تھے۔

مزید : اسلام آباد