پاکستانیوں کو بجلی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، امریکی سفیر

پاکستانیوں کو بجلی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، امریکی سفیر
پاکستانیوں کو بجلی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، امریکی سفیر

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ کرم تنگی ڈیم منصوبہ توانائی کے شعبے میں امریکا کی طرف سے پاکستان کی اعانت اور پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معاشی ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی عوام حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر پاکستان کے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

پیمرا نے گلبرگ دھماکے کی غلط خبر چلانے پر 29 ٹی وی چینلز کو2 کروڑ 65 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

پانی اور توانائی کے معتبر ذرائع کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لازمی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ منصوبہ اس جانب ایک اہم قدم ہے۔ کرم تنگی ڈیم منصوبہ علاقے میں معاشی ترقی لائے گا، روزگار کے مواقع فراہم کرے گا، جس سے غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو امریکی تعاون سے تعمیر ہونیوالے کرم تنگی ڈیم منصوبے کے پہلے مرحلے پر دریائی پشتے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا۔ امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے واپڈا کو وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کی شمالی وزیر ستان ایجنسی میں دریائے کیتو پر پشتے کی تعمیر کیلئے 81 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -