پی آئی اے نے پریمئیر سروس کیلئے ترکش ایئر لائنز سے طیارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ٹینڈر منظور

پی آئی اے نے پریمئیر سروس کیلئے ترکش ایئر لائنز سے طیارہ حاصل کرنے کا فیصلہ ...
پی آئی اے نے پریمئیر سروس کیلئے ترکش ایئر لائنز سے طیارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، ٹینڈر منظور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) انتظامیہ نے سری لنکا سے لیز پر لیا گیا طیارہ واپس بھجوانے کے بعدپریمئیر سروس کیلئے ترکش ایئر لائنز سے ایئر بس لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ سری لنکن ایئر لائنز سے ایئر بس اے 330کی لیز ختم ہونے کے بعد اسی ماہ ترکش ایئر لائنز سے اے 330طیارہ حاصل کرنے جا رہی ہے جو اسلام آبا دسے لندن کیلئے آپریٹ کیا جا ئے گا ۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

پی آئی اے نے اس سلسلے میں بولی کے ذریعے ترکش ایئر لائنز کو ٹینڈر دیدیا ہے جو 2016ءکے وسط میں سری لنکن ایئر لائنز سے لیز پر لیے گئے طیارے کے مقابلے 25فیصد کم کرائے پر ایئر بس دینے پر آمادہ ہے۔اس طیارے کی مد میں ترکش ایئر لائنز سری لنکن ایئر لائنز کے طیارے کے فی گھنٹہ 81سو ڈالر کے مقابلے 6ہزار ڈالر چارج کرےگا ۔

قذافی سٹیڈیم میں فائنل میچ کی تیاریاں عروج پر ، پانچوں کپتانوں کے پوسٹر بھی لگ گئے

پی آئی اے کے چیف فنانشنل آفیسر نیئر حیات نے بتایا کہ پی آئی اے نے سری لنکن ایئر لائنز سے 6ماہ کیلئے ایئر بس اے 330عملے سمیت ویٹ لیز پر حاصل کیا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے ۔”قوانین کے مطابق ہم اس ٹینڈر کی مدت میں اضافنہ نہیں کر سکتے تھے اس لیے نیا ٹینڈرجاری کیا گیا جبکہ نیشنل ایوی ایشن پالیسی بھی ہمیں ویٹ لیز پر طیارہ 6ماہ سے زیادہ عرصے کیلئے لیز پر لینے روکتی ہے“۔

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی فائنل سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے حالیہ ٹینڈر میں سری لنکن ایئر لائنز اور پرتگالی چارٹرڈ کیرئیر ہائی فلائی نے بھی حصہ لیا تھا ۔

پی آئی اے کی جانب سے پریمئیر سروس کا آغاز 14اگست 2016ءکو کیا گیا تھا جس کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف نے خود کیا تھا مگر اب پی آئی اے اپنی پریمئیر سروس کو بوئنگ 777سے چلا رہی ہے ۔

مزید : قومی