صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کی والدہ انتقال کرگئیں

صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کی والدہ انتقال کرگئیں
صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود کی والدہ انتقال کرگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی والدہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آج بعداز نماز مغرب ادا کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی والدہ  کے انتقال  کی خبر سنتے ہی اُن کے گھر تعزیت کے لیے آنے والے وافراد کا سلسلہ شروع ہوگیا، مرحومہ کی نماز جنازہ باغ جناح میں اد ا کی جائے گا۔

انتقال پرملال کی اطلاع ملنے پر وزیراعظم   نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے  رانا مشہود کو ٹیلی فون کیا اور ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

مزید : لاہور