خانپور : ساڑھے 3سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام پر 6سالہ بچے کیخلا ف مقدمہ درج

خانپور : ساڑھے 3سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام پر 6سالہ بچے کیخلا ف ...
خانپور : ساڑھے 3سالہ بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام پر 6سالہ بچے کیخلا ف مقدمہ درج

  

ہر ی پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے سکول سے واپس آنے والی ساڑھے 3سالہ بچی کومبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 6 سالہ بچے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق خانپور کے نواحی گاﺅں مہر سردار بیگ کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بچی (آر)سکول سے واپس گھر آرہی تھی جب بچے (اے) نے اسے روکا اور قریبی باغ میں لیجا کرمبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل تشدد بھی کیا ۔بچی کے والد کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد وہ اسے لیڈی ڈاکٹر کے پاس لیکر گیا جس نے لڑکی کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ قانونی معاملہ ہے کیونکہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں ۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کیلئے دبئی سے لاہور پہنچ گئے 

رپورٹ کی بنیاد پر خانپور پولیس نے بچے کے خلاف تعزیرا ت پاکستان کی دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں ملزم کو سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے اور اگلے روز پولیس نے بچے کے سکول پر چھاپا مارا مگر ہیڈ ماسٹر نے بچہ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور پھر بچے کے اہل خانہ نے اسے چھپا کر ایڈوکیٹ حسیب حیدر کے توسط سے ضمانت کی درخواست دائر کردی جہاں وکیل نے جسمانی حالت اور عمر کا تعین کرنے کیلئے بچے کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ۔

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی 

وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خانپور پولیس کو حکم دیا کہ بچے کو گرفتارنہ کیا جائے اورمیڈیکل رپورٹ کے ساتھ ساتھ کیس کا پورا ریکارڈ عدالت کے سامنے رکھا جائے ۔پولیس 6مارچ کو بچی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کریگی ۔

مزید :

رحیم یارخان -