اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک، کوئٹہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے : ترجمان

اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک، کوئٹہ ڈویژن میں بارش کا امکان ...
اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک، کوئٹہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے : ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات عمران احمد صدیقی نے آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ رو ز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: کالام منفی 07، استور منفی 04، دیر منفی03، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 02، گوپس منفی 01 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 11، اسلام آباد 05، کراچی 16،پشاور 07، گلگت 03،کوئٹہ اور ہنزہ میں 01سینٹی گریڈ تک رہنے کی امید ہے۔

مزید :

ماحولیات -