پی ایس ایل کے فائنل میچ میں موسیقی کا رنگ بکھیرنے کیلئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کر لی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں موسیقی کا رنگ بکھیرنے کیلئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔
معروف برانڈز کے گرمیوں کے ملبوسات کیلئے شاندار سہولت متعارف، خواتین کیلئے خوشخبری آگئی
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آخری معرکے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اور قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہوچکی ہے جبکہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا چکی ہے۔
شائقین کرکٹ کی تفریح کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے مشہور ڈی جے ولی اینڈ سنز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو فائنل میچ میں موسیقی کا رنگ بکھیریں گے۔ تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکہ لگانے والے ڈی جے ولی سنز نے پی ایس ایل کے فائنل کا بھی کنٹریکٹ حاصل کرلیا ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
ذرائع کے مطابق ڈی جے ولی سنز 25 ملازمین کو سیکیورٹی پاسز جاری کردیئے گئے ہیں اوران کی ٹیم قذافی سٹیڈیم لاہورپہنچ چکی ہے، میدان میں 100 سائونڈ سپیکر، 30 ہارن اور 700 لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔