خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کیلئے مفت ”چینی لینگوئج کورسز “کا آغاز کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کیلئے مفت ”چینی لینگوئج کورسز “کا آغاز کر ...
خیبر پختونخوا حکومت نے نوجوانوں کیلئے مفت ”چینی لینگوئج کورسز “کا آغاز کر دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نوجوانوں کیلئے چینی لینگوئج کورسز کا آغاز کر دیا جو بالکل مفت سکھائے جا رہا ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق کے پی کے حکومت نے نوجوانوں کو سی پیک منصوبے کے تحت اپنی ملازمتوں کو محفوظ بنانے کیلئے صوبے کے 5ٹیکنیکل اداروں میں چینی زبان کا مفت کورسز کرانا شروع کر دیے ہیں جس میں 2سو طلبا نے داخلہ لے رکھا ہے ۔

پاکستان نے  سیکیورٹی کی یقین دہانی نہ کرانے والے معاہدے کی مخالفت کا عزم دہرا دیا

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چینی وفد اور صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے درمیان مذاکرات کے بعد اٹھایا گیا ہے اور ان کورسز کا دورانیہ 3سے 6ماہ کے درمیان رکھا گیا ہے ،کورسز میں ابھی تک صوبے کے 2سو طلبا داخلہ لے کر چینی زبان سیکھ رہے ہیں ۔

مزید : پشاور